زولانی ٹیٹے: جنوبی افریقا کے سابق باکسنگ چیمپئن فائرنگ میں قتل

جنوبی افریقا: سابق عالمی باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جبکہ واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعے کو پیش آیا۔ زولانی ٹیٹے کو گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے والی خاتون کو بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران قتل کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں اور واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

بیرونی مالی معاونت: پاکستان کو جولائی میں 76 کروڑ ڈالر سے زائد موصول

زولانی ٹیٹے نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ 2014 سے 2015 تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔

انہوں نے 2017 سے 2019 تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل بھی اپنے نام رکھا۔

One thought on “زولانی ٹیٹے: جنوبی افریقا کے سابق باکسنگ چیمپئن فائرنگ میں قتل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!