تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے مردان میں دوران آپریشن دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آپریشن کے دوران میں فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔ مقامی لوگوں نے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔