خواجہ اجمیر نگری پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلہ میں خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ایک مبینہ مسلح ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ اندرونی روڈ، رحمانیہ موڑ سیکٹر 5B3 کے قریب ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران ابوبکر ولد ظاہر شاہ زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور ایک موبائل فون برآمد کیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی مزید تفصیلات اور سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان، PSP

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!