بچوں کا آن لائن تحفظ: پی ٹی اے اور گوگل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور گوگل نے بچوں کا آن لائن تحفظ یقینی بنانے اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل استعمال کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت بچوں کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ آگاہی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت والدین اور اساتذہ کو بچوں کے آن لائن تحفظ سے متعلق عملی رہنمائی، ڈیجیٹل ٹولز اور مفید وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انگریزی، اردو اور مقامی زبانوں میں آگاہی مواد تیار کیا جائے گا تاکہ بچوں اور خاندانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دیا جا سکے۔

لورا رائٹ: انگلش گلوکارہ نے ہیڈنگلے میں پاکستانی قومی ترانہ گا کر دل جیت لیے

پی ٹی اے حکام کے مطابق بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اداروں کے درمیان تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکام نے کہا کہ بچوں اور خاندانوں میں محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویوں کو فروغ دینا ترجیحات میں شامل ہے۔

اس تعاون کے تحت ملک بھر میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی، جس میں بچوں، والدین اور اساتذہ کو آن لائن پلیٹ فارمز کے محفوظ استعمال اور ممکنہ خطرات سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے منگل کو پاکستان میں اپنے مقامی دفتر کا افتتاح کیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں ابتدائی رجسٹریشن کے تقریباً چار سال بعد یہ قدم اٹھایا اور اسے پاکستان کے ساتھ اپنے روابط میں ایک "بڑا سنگِ میل” قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!