...

نیتن یاہو کا برطانیہ پر طنز، ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ قرار دے دیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برطانیہ پر طنز کرتے ہوئے اسے ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ قرار دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے یہ تبصرہ آرمی ریڈیو کو دیے گئے ایک طویل پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران کیا۔

انٹرویو میں نیتن یاہو نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کے بیٹے رینڈولف چرچل اور پوتے ونسٹن اسپینسر چرچل بطور صحافی اسرائیل آئے تھے۔

نیتن یاہو کے مطابق دونوں نے اس وقت جنگ کی اسرائیل کے حق میں مثبت کوریج کی تھی۔

اس کے بعد نیتن یاہو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج ایسی کوریج برطانیہ میں نظر نہیں آئے گی۔ انہوں نے برطانیہ کو ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ سے تشبیہ دی۔

انٹرویو کرنے والے نے سوال کیا کہ کیا اب پورا یورپ بھی اسی طرح تبدیل ہوگیا ہے؟ نیتن یاہو نے اس سوال کا جواب اثبات میں دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلا جوہری اسلامی جمہوریہ ملک ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ ہوگا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ایران ایسی دوسری ریاست نہ بن سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.