جشنِ آزادی کی تقریب میں سیکریٹری کالجز ایجوکیشن ندیم الرحمان میمن، اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ طلبہ نے ملی نغمے اور قومی یکجہتی پر مبنی پروگرام بھی پیش کیے۔
سید سردار علی شاہ طلبہ و طالبات میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ جشنِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔ انہوں نے طلبہ کی پُرجوش اور حب الوطنی سے بھرپور پیشکشوں کو سراہا۔
طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں
صوبائی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہمارے طلبہ ہیں۔ انہیں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں سے توقع رکھتی ہے کہ وہ مستقبل کے پاکستان کو محفوظ اور دنیا میں باوقار بنائیں گے۔
سردار علی شاہ کے مطابق سندھ حکومت نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کا حقیقی تقاضا دیانت، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کو اپنانا ہے۔
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے تعلقات
صوبائی وزیرِ تعلیم نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اتحاد اور تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک کے مضبوط تعلقات خطے کے امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے اہم ہیں۔
تقریب کے اختتام پر سید سردار علی شاہ نے طلبہ و طالبات کے ہمراہ یادگاری سیلفی بھی بنوائی۔