...

کیمبرج نتائج: پاکستان میں جون 2026 کے امتحانات کے نتائج جاری

کیمبرج نے پاکستان میں جون 2026 کی امتحانی سیریز کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ کیمبرج کے مطابق اس سال ایک لاکھ سے زائد پاکستانی طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔

جون کی امتحانی سیریز میں پاکستان کے 850 سے زیادہ اسکولوں کے طلبہ نے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس، اے لیول، او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے امتحانات دیے۔

پاکستان میں فزکس، میتھمیٹکس، بزنس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس امتحانات میں مقبول مضامین رہے۔

دنیا بھر میں کیمبرج نے تقریباً تین لاکھ 68 ہزار طلبہ کے انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کے نتائج جاری کیے ہیں۔ تاہم آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے نتائج 18 اگست کو جاری ہوں گے۔ ان امتحانات کے نتائج دنیا بھر میں تین لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ کو فراہم کیے جائیں گے۔

کیمبرج کے مطابق 2025 میں اے لیول کے 98 فیصد طلبہ کی درخواستوں کو برطانیہ کی جامعات سے کم از کم ایک داخلے کی پیشکش موصول ہوئی تھی۔

کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کی اسناد دنیا بھر کی جامعات میں تسلیم کی جاتی ہیں۔ کیمبرج کا کہنا ہے کہ اے لیول طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور مستقبل کے کیریئر کے لیے تیار کرتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.