عام انتخابات؛ مصطفیٰ کمال سمیت دیگر امیدواروں کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی کے حلقے این اے 242 کیماڑی سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔

این اے 242 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو آزاد امیدوار دوا خان صابر نے چیلنج کیا ہے۔

دوا خان صابر کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ فارم 45 کے تحت داوا خان الیکشن جیت چکے تھے، فارم 47 میں مصطفیٰ کمال کو جیتوایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مصطفیٰ کمال کی کامیابی کا فارم 47 کالعدم قرار دیا جائے۔

 

 

دوسری جانب این اے 244 سے کامیاب امیدوار کی نشست بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے، یہاں سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!