...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد تعلیمی ادارے بند

ویب ڈیسک،

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے

متحدہ عرب امارات کے 6 ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد تعلیمی اداروں نے آج چھٹی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد 6 ریاستوں کے تعلیمی ادارے آج پیر کے روز بند رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور  راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے۔ جس کے باعث دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں آج بروز پیرچھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے کام کریں اور شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید موسم کا الرٹ جاری ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.