...

این ڈی ایم اے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ، بروقت ردعمل پر زور

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ادارے کی آپریشنل صلاحیتوں، نگرانی کے نظام اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فیلڈ مارشل کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم آپریشنل نظام اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم سے آگاہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اہم قومی انفرااسٹرکچر کے تحفظ، مؤثر ادارہ جاتی رابطہ کاری اور بروقت ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں اور اہم قومی تنصیبات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قدرتی آفات کے دوران ریلیف، ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں سول اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.