چہلم جلوس ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے میں ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے۔

آزاد خان نے ہدایت دی کہ جلوس کے تمام راستوں پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مؤثر نگرانی، سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کی سہولت اور پرامن ماحول برقرار رکھنا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے تمام افسران اور اہلکاروں کو پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر اہلکار مکمل ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!