کلیئرنس آپریشن: سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری دو گاڑیاں تباہ کر دیں، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری دو گاڑیاں تباہ کر دیں، جس کے نتیجے میں ایک ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی بارودی مواد سے لدی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کو روک دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے تاکہ وہاں موجود کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو تلاش کرکے کارروائی مکمل کی جا سکے۔

ترجمان پاک فوج نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قومی سلامتی کے خلاف ہر خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!