این آئی سی وی ڈی: صدرِ پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی کا کراچی میں دورہ، مفت عالمی معیار کی طبی سہولیات کو سراہا

این آئی سی وی ڈی کراچی کا دورہ کرتے ہوئے صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے ادارے میں دل کے امراض کے عالمی معیار کے علاج کی مفت فراہمی کو سراہا اور مریضوں کو جدید طبی سہولیات مہیا کرنے پر سندھ حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔

این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے مرتضیٰ سولنگی کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، جدید طبی سہولیات، علاج کے نئے طریقہ کار اور مریضوں کی نگہداشت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران مرتضیٰ سولنگی نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جدید طبی آلات اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا اور طبی عملے کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی دل کے امراض کے علاج میں عالمی معیار کی سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کر رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ سندھ حکومت ملک بھر سے آنے والے مریضوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر پروفیسر طاہر صغیر نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی ہر مریض کو بلاامتیاز اور مکمل طور پر مفت عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ان کے مطابق سندھ حکومت کے مسلسل تعاون سے ادارہ اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کر رہا ہے تاکہ جدید امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!