ملیر منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گڈاپ سٹی پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے آئس اور ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ضلع ملیر پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر کے احکامات اور ایس ڈی پی او میمن گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن کی ہدایات پر تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے کچا پکا روڈ، خلجی گوٹھ کے قریب ایجلٹی کمپنی کے اطراف کارروائی کی، جہاں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شیر احمد ولد بخت خان اور اس کی اہلیہ شمائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیر احمد کے قبضے سے 60 گرام آئس جبکہ شمائلہ کے قبضے سے 40 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال ہونڈا 125 موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KTN-7137 بھی تحویل میں لے لی۔
ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گڈاپ سٹی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ شیر احمد کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 519/2026 جبکہ شمائلہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 520/2026 سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔