منشیات فروش: سکھن پولیس نے مطلوب ملزم ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا

کراچی کے ضلع ملیر میں منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سکھن پولیس نے ایک مطلوب ملزم کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام پہلے ہی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی اعلیٰ افسران کی ہدایات پر کی گئی، جس کے دوران ملزم محمد سلطان ولد محمد بچھل خان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1002 گرام چرس برآمد کی۔

پیٹرول پمپ ہڑتال: مذاکرات ناکام، ملک بھر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ سکھن کا انتہائی مطلوب ملزم تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف تھانہ سکھن میں منشیات برآمد ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی مقدمہ نمبر 240/2023 میں گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعہ 8(1)(a) کے تحت نامزد رہ چکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!