الیکشن میں شکست کے بعد امیر حیدر ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں،امیر حیدر خان ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد نہیں کیا، مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں تاہم پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔

 

 

امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ این اے22 پر اپنے مدمقابل محمد عاطف  خان اور پی کے 58 پر عبدالسلام کو کامیابی پر مبارکباد دیتاہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!