...

کراچی موسم آج اور کل بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔ آئندہ تین روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ آج بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

پیر کے روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

پشاور میں گرمی برقرار، بارش کی توقع

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں شدید گرمی اور حبس برقرار ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ آج رات سے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 43 ڈگری ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.