...

بنوں آپریشن: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 24 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

بنوں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں بنوں میں حالیہ خودکش حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں اور ملحقہ علاقوں میں شدید فائرنگ کے تبادلوں کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد دہشت گرد حملوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بنوں میں حالیہ خودکش حملے کے تمام سہولت کاروں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 24 دہشت گردوں کی ہلاکت فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.