آپریشن شعبان: سکیورٹی فورسز نے مزید 3 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے

آپریشن شعبان کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید تین خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے، جس کے بعد اس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران دشوار گزار علاقوں میں موجود دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید تین دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 129 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل کی جائیں گی۔

2 thoughts on “آپریشن شعبان: سکیورٹی فورسز نے مزید 3 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!