ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے جم کے لباس میں اپنی تصاویر بنانے پر پاپارازی فوٹوگرافروں سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے فوٹوگرافروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھی روزانہ جم سے نکلتے ہوئے اداکاروں کی تصاویر دیکھ کر اکتا چکے ہیں۔
جم کے باہر تصاویر نہ بنانے کی درخواست
جھانوی کپور نے فوٹوگرافروں سے کچھ عرصے کے لیے جم کے باہر تصاویر بنانے کا سلسلہ روکنے کی درخواست کی۔
اداکارہ کے مطابق وہ نہیں چاہتیں کہ لوگ انہیں جم کے لباس میں دیکھیں اور پھر ان کی تصاویر پر نامناسب تبصرے کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تصاویر کے نیچے بعض اوقات نازیبا تبصرے کیے جاتے ہیں۔ ان کے خیال میں اداکاروں کا اصل کام فلموں میں نظر آنا ہے۔
پاپارازی کلچر پر پہلے بھی تحفظات
جھانوی کپور اس سے پہلے بھی مشہور شخصیات کی اجازت کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر تحفظات ظاہر کر چکی ہیں۔
مئی 2024 میں ایک انٹرویو کے دوران بھی انہوں نے جم کے باہر تصاویر بنانے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوٹوگرافروں سے وہاں تصاویر نہ بنانے کی درخواست کی تھی۔
Since the admin of this web site is working, no uncertainty very rapidly it will be well-known, due to
its feature contents.