...

آباد: میئر کراچی نے تعمیراتی شعبے کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا

آباد بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین حسن بخشی کی قیادت میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی، جس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی شعبے اور دیگر اہم شہری امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری اس وقت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس شعبے سے کروڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کا فروغ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کچی آبادیوں کے ترقیاتی ماڈل میں مؤثر تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے آباد بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن سے تعاون کی اپیل کی۔

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کو سب سے بڑا چیلنج ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے، اسی لیے شہر میں جدید پارکنگ پلازوں کے قیام کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

ملاقات میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ابرار جعفر، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، متعلقہ افسران اور بلڈرز برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.