واشک حملہ: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

واشک حملہ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں معصوم مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے الگ الگ بیانات جاری کیے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔

دہشت گردی کے خلاف عزم

صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

ان کے مطابق ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

قانونی کارروائی کا اعلان

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الہند کے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!