امریکا ایران مذاکرات واشنگٹن کی نئی پابندیاں، تہران نے مذاکرات کی درخواست کی تردید کر دی

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ممکنہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران نے امریکہ سے مذاکرات کے نئے مرحلے کی درخواست نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے صرف ثالثوں کے دورے کو قبول کیا ہے۔

ادھر امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی مالیاتی نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکہ اور ایران کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات میں واضح اختلاف پایا جاتا ہے۔

دونوں ممالک کے متضاد دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!