...

گوتریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، کشمیر اور افغان دہشتگردی پر گفتگو

راولپنڈی: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ زیر بحث

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی استحکام، جموں و کشمیر کے تنازع، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار اور خدمات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہتے ہوئے امن، استحکام اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی کوششوں کی تعریف کی۔

گوتریس کا پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین

آئی ایس پی آر کے مطابق انتونیو گوتریس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو تسلیم کیا اور علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل: آزاد خان سے وفد کی ملاقات

بیلاروس کے وفد کی بھی فیلڈ مارشل سے ملاقات

دوسری جانب بیلاروس کی سیکیورٹی کونسل کے اسٹیٹ سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفوویچ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروسی وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بیلاروسی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.