اسٹریٹ کرائم: کراچی میں جون کے دوران ایک ہزار 689 موبائل فون چھینے گئے، سی پی ایل سی رپورٹ

اسٹریٹ کرائم کراچی میں بدستور شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ جون 2026 کے اعدادوشمار کے مطابق شہر بھر میں ایک ماہ کے دوران 1,689 موبائل فون چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے، یعنی روزانہ اوسطاً 56 سے زائد شہری موبائل فون چھینے جانے کا شکار بنے۔

رپورٹ کے مطابق جون کے دوران 2,419 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، جبکہ 374 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔ اس طرح روزانہ اوسطاً 80 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہونے کے واقعات سامنے آئے، جو شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق شہر میں 101 گاڑیاں چوری ہوئیں، جبکہ 8 گاڑیاں چھین لی گئیں۔ اسی عرصے کے دوران قتل کے 40 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون کے مہینے میں بھتہ خوری کے 9 مقدمات درج ہوئے، تاہم اغوا برائے تاوان اور بینک ڈکیتی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق لوٹ مار، موبائل فون چھیننے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بدستور کراچی میں جرائم کی بڑی وجوہات ہیں، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ زندگی میں سیکیورٹی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!