HRMIS: کراچی پولیس میں انسانی وسائل کے جدید نظام پر دو روزہ تربیتی سیشن شروع

کراچی: کراچی پولیس نے HRMIS کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کے لیے دو روزہ تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام پولیس کے انتظامی نظام کو مزید جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر منعقد ہونے والے اس تربیتی پروگرام میں شیٹ کلرکس، HRMIS انچارجز اور آپریٹرز کو عملی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ نظام کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں۔

تربیتی سیشن کے دوران شرکا کو HRMIS کے مؤثر استعمال، آپریشنل امور، ریکارڈ مینجمنٹ اور روزمرہ انتظامی سرگرمیوں سے متعلق عملی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق اس تربیت سے انسانی وسائل کے انتظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انتظامی امور کو زیادہ منظم، شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

حکام کے مطابق کراچی پولیس جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے انتظامی نظام کو مضبوط بنا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور تیز رفتار خدمات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!