غیر قانونی افغان شہری: بن قاسم پولیس کی کارروائی، آٹھ افراد گرفتار

غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کراچی کے ضلع ملیر میں تھانہ بن قاسم پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور ایسے آٹھ افراد کو حراست میں لیا جو ابتدائی معلومات کے مطابق غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی اور متعلقہ امیگریشن ضوابط کے تحت کارروائی کے لیے افغان کیمپ جی سی ٹی کالج کراچی کے انچارج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملیر پولیس غیر قانونی قیام، جرائم کی روک تھام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!