بن قاسم: پولیس نے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کھاد کی میگا ڈکیتی ناکام بنا دی

بن قاسم میں ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سونا ڈی اے پی کھاد کی مبینہ میگا ڈکیتی کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نے لوٹا گیا سامان اور واردات میں استعمال ہونے والا ٹرالر بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق یکم جولائی کو بن قاسم کے ایک گودام پر مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی تھی۔

ملزمان نے واردات کے دوران سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا لیا تھا۔

بعد ازاں ملزمان سونا ڈی اے پی کھاد کی 1,434 بوریاں 22 ویلر ٹرالر میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیو فینسنگ کی مدد سے تفتیش آگے بڑھائی۔

کارروائی کے دوران حاجی محمد بخش نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی بھی شناخت کر لی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران 22 ویلر ٹرالر بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس نے لوٹی گئی کھاد کی تمام 1,434 بوریاں بھی برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے مالِ مسروقہ کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!