تھانہ گلشنِ معمار: پولیس نے رکشہ چھیننے والے ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے

گلشنِ معمار تھانے کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور رکشہ چھیننے میں ملوث ایک مبینہ ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلحے کے زور پر رکشے چھیننے کے بعد انہیں کھول کر اسپیئر پارٹس فروخت کرتے تھے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر غنی آباد کے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کی، جس کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے تین رکشے اور چھ مختلف نمبر پلیٹس برآمد کر لیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق برآمد ہونے والے رکشے تھانہ سچل، لیاقت آباد اور قیوم آباد کی حدود سے چھینے گئے تھے اور ان سے متعلق سرقے کے مقدمات درج ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز ولد اسلم، صدام ولد مختیار، یونس ولد عباس علی اور وقاص ولد رئیس احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گینگ کے دیگر ارکان اور وارداتوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

One thought on “تھانہ گلشنِ معمار: پولیس نے رکشہ چھیننے والے ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!