...

افغان باشندے: ملیر میں غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغان شہری گرفتار، رہائش فراہم کرنے والا گودام مالک بھی زیرِ حراست

کراچی: افغان باشندے کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ملیر پولیس نے قائد آباد کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ انہیں رہائش فراہم کرنے کے الزام میں ایک گودام مالک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی قائد آباد تھانے کی حدود میں خیبر گلی، پلاسٹک گودام اور شیر پاؤ کالونی کے قریب کی گئی، جہاں ایک گودام میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران پانچ افغان شہریوں سمیت مجموعی طور پر چھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت عبدالہادی، ایاز، احسان اللہ، یاسین، محمد اکبر اور حسن نواب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار پانچ افغان شہریوں کے خلاف فارنرز ایکٹ کی دفعہ 14-D کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ گودام کے مالک کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی رہائش فراہم کرنے پر سندھ ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملیر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ایسے افراد کو پناہ یا رہائش فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.