...

موٹروے پولیس: جامشورو کے قریب قومی شاہراہ پر گاڑی میں آگ، بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

جامشورو: موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر جامشورو کے قریب ایک گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا کر ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے، جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق گاڑی میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور فائر ایکسٹنگوشر کی مدد سے آگ بجھا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث آگ مزید پھیلنے سے رک گئی، جس سے نہ صرف گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے بلکہ قومی شاہراہ پر کسی بڑے حادثے کا بھی خطرہ ٹل گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنی گاڑیوں میں فائر ایکسٹنگوشر ضرور رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر آگ پر قابو پایا جا سکے اور جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.