بلوچ کالونی پولیس کی کارروائیوں میں تین ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسٹ زون میں بلوچ کالونی پولیس نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ مختلف خفیہ معلومات پر تین الگ کارروائیاں کی گئیں۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد میں دو اسٹریٹ کرمنلز اور ایک شراب فروش شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حمید اللہ ولد مطیع الرحمان، اسد ولد سجاد اور فدا عباسی ولد فقیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!