ملیر پولیس کا کریک ڈاؤن، چار افغان باشندے حراست میں

غیر قانونی تارکین کے خلاف کراچی کے ضلع ملیر میں پولیس نے کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران چار افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایس پی ملیر کی ہدایات پر کی گئی۔ ایس ڈی پی او ملیر سٹی اور ایس ایچ او ملیر سٹی نے آپریشن کی نگرانی کی۔

پولیس نے گرفتار افراد کو افغان ہولڈنگ سینٹر (جی سی ٹی کیمپ) منتقل کر دیا۔ وہاں ان کی جامع پروفائلنگ کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پروفائلنگ مکمل ہونے کے بعد ملک بدری کا قانونی عمل شروع کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 34 سالہ ولی محمد شامل ہے۔ دیگر افراد میں 18 سالہ عبدالباری، 16 سالہ عبدالمالک اور 15 سالہ عبدالغفار شامل ہیں۔

ترجمان ملیر پولیس نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارروائیاں قانون کے مطابق کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!