رینجرز حملہ: کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام، تین اہلکار شہید، تین حملہ آور ہلاک، ایک گرفتار: آئی ایس پی آر

رینجرز حملہ کے حوالے سے پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 27 جون کو کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے ایک کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے کیمپ کے مرکزی دروازے پر دھماکا کیا اور سکیورٹی حصار توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن رینجرز کے اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران تین حملہ آور ہلاک ہوئے، جبکہ ایک زخمی افغان حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان رینجرز کے تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید حملہ آوروں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان کے مطابق عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت

سے جاری رہیں گی۔

کراچی : محکمہ موسمیات کے قریب کے ٹی سی کے مرکزی دروازے پر دستی بم حملہ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان رینجرز کے اہلکاروں نے حملہ آوروں کے عزائم ناکام بنا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور فرض شناسی کا ایک بار پھر ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کا رتبہ پانے والے اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!