ہم کراچی کیلئے نسخہ کیمیا لےکر آئے ہیں: خالد مقبول

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ نظام ہم سے ڈرتا ہے اسی لیے ہمیں دہشتگردکہتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت فائیو اسٹار چورنگی کراچی پر جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مہم کا وقت ختم اور آپ کا وقت شروع ہو رہا ہے، 8 فروری انتخاب کا نہیں، امتحان کا دن ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے لیے نسخہ کیمیا لے کر آئے ہیں، 2300 جاگیرداروں کے بجائے 23 کروڑ لوگوں کو سہولیات دیں گے۔

جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو سمجھتے تھے الیکشن خرید لیں گے، ان کا غرور خاک میں ملادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!