بلدیہ کیس: زبیر عرف چریا اور رحمان عرف بھولا کو جیل سے رہا کر دیا گیا

کراچی میں بلدیہ کیس کے اہم پیش رفت میں ملزمان زبیر عرف چریا اور رحمان عرف بھولا کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ دونوں افراد کی رہائی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ریلیز آرڈرز کے بعد عمل میں آئی۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کے مطابق دونوں ملزمان سینٹرل جیل میں قید تھے اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ریلیز آرڈرز جاری کیے گئے، جنہیں انسداد دہشت گردی عدالت اور جیل حکام کو ارسال کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے رواں ماہ 10 جون کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دیا تھا۔ جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب متاثرین اور مزدور تنظیموں نے کیس دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات دوبارہ کی جانی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!