متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ملک کے مختلف شہروں کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید نے محمد بن زاید سٹی مسافر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
حکام کے مطابق ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان مسافر ٹرین 30 جون سے عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔
اس روٹ پر سفر کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ ہوگا۔
کرایہ 55 درہم سے شروع ہوگا۔
پریمیئم کلاس کا ٹکٹ 120 درہم میں دستیاب ہوگا۔
منصوبے کے تحت دبئی اور شارجہ کے علاقے الذید میں 30 ستمبر 2026 کو اسٹیشن کھولا جائے گا۔
ابوظبی کے مغربی علاقے الظفرہ میں ریلوے سروس دسمبر 2026 میں شروع ہوگی۔
شارجہ کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مارچ 2027 میں قومی نیٹ ورک کا حصہ بنے گا۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔