اوپی ڈی: این آئی سی وی ڈی اوپی ڈی کمپلیکس میں ایک دن میں 1,976 مریضوں کو مفت علاج

اوپی ڈی کمپلیکس میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کراچی میں قائم NICVD اوپی ڈی کمپلیکس میں ایک ہی دن کے دوران 1,976 مریضوں کو جنرل اوپی ڈی میں مفت علاج فراہم کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اعداد و شمار ادارے پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ہر مریض تک بروقت اور معیاری طبی سہولت پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

سندھ حکومت کے تعاون سے قائم اس جدید اوپی ڈی کمپلیکس میں مریضوں کے لیے بہتر سہولیات، آسان رسائی اور مفت علاج کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقصد یہ ہے کہ ہر شہری کو بروقت اور معیاری طبی نگہداشت بغیر کسی مالی بوجھ کے فراہم کی جائے۔

ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جدید طبی نظام، منظم انتظام اور بڑھتی ہوئی استعداد کے باعث روزانہ سینکڑوں مریضوں کو سہولت دی جا رہی ہے، جس سے صحت کے شعبے میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!