سندھ پولیس نے عام انتخابات کے روز حفاظتی انتظامات کے لیے تعیناتی سے متعلق سیکورٹی کنٹی جنسی پلان پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی۔ترجمان سندھ پولیس

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

‏DPL OFFICE CPO
‏NEWS ALERT

سندھ پولیس نے عام انتخابات کے روز حفاظتی انتظامات کے لیے تعیناتی سے متعلق سیکورٹی کنٹی جنسی پلان پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی۔ترجمان سندھ پولیس

آئی جی سندھ رفعت مختاراجہ کو اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے ترتیب دیے گئے منصوبے پر مشتمل رپورٹ پیش کردی گئی۔

منصوبے پر مشتمل رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 143156 پولیس اہلکارومعاونین حفاظتی انتظامات کے دوران تعینات کیئے جائیں گے۔

کراچی06,فروری 2024:-

آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کو 08 فروری کو ہونے والے عام انتخابات2024 کے موقع پر صوبہ سندھ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں و عمارتوں،پولنگ مٹیریئل اور اس کی ترسیل،شہروں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس نفری کی تعیناتی سے متعلق پولیس سیکیورٹی/کنٹی جینسی پلان پر مشتمل رپورٹ اے آئی جی آپریشنز سندھ کی جانب سے پیش کردی گئی۔جس کے مطابق کنٹی جینسی پلان کے تحت درجہ بندیوں میں تقسیم کیئے گئے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بلڈنگز پر حفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا گیا ہے،جبکہ شہروں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ضلع پولیس انتظامیہ نے فراہم کی جانے والی اضافی نفری کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ شہروں کے علیحدہ علیحدہ سیکورٹی پلان ترتیب دیئے ہیں۔

اے آئی جی آپریشنز سندھ نے رپورٹ میں بتایا کہ سندھ بھر میں قائم 14052 پولنگ بلڈنگ اور 19008 پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندیاں کی گئی ہیں جنھیں انتہائی حساس,حساس اور نارمل درجہ بندیوں میں تقسیم کگرپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ صوبے میں انتہائی حساس, حساس اور نارمل پولنگ بلڈنگ کی تعداد بالترتیب 4498, 4834 اور 4720 ہے۔جبکہ انتہائی حساس, حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد بالترتیب 6801, 6550 اور 5657 ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی سطح پر انتخابی عمل کے موقع پر سیکورٹی ڈپلائمنٹ کی مجموعی تعداد 143156 ہے۔جن میں پولنگ اسٹیشنز کی 95400,کوئیک ریسپانس فورس کے 10648 جبکہ نجی/ معاون و مددگار سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی 37108 تعداد شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی رینج کے 08 ڈسٹرکٹس میں 5343 پولنگ اسٹیشنز و 2697 پولنگ بلڈنگز پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی تعداد مجموعی طور پر 40443 ہے۔
جن میں ساؤتھ کے 2121,سٹی کے 2943,کیماڑی4641,ایسٹ,6499, کورنگی5663,ملیر 3957,ویسٹ5353 جبکہ سینٹرل کی 9266 تعیناتیاں شامل ہیں۔

حیدرآباد رینج کے 09 ڈسٹرکٹس میں 4431 پولنگ اسٹیشنز و 3783 پولنگ بلڈنگز پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی تعداد مجموعی طور پر 37638 ہے۔جن میں حیدرآباد 5881,مٹیاری2646,ٹنڈومحمدخان2540,ٹنڈوالٰہ یار2481, دادو 4543, جامشورو 3443, ٹھٹھہ3452,سجاول2103 جبکہ بدین کی 5528 تعیناتیاں شامل ہیں۔

میرپورخاص رینج کے 03 ڈسٹرکٹس میں1933 پولنگ اسٹیشنز و 1767 پولنگ بلڈنگز پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی تعداد مجموعی طور پر 9595 ہے۔جن میں میرپور خاص 2906,
عمر کوٹ 2727, تھرپارکر کی 3962 تعیناتیاں شامل ہیں۔

شہید بینظیر آباد رینج کے 03 ڈسٹرکٹس میں 2291 پولنگ اسٹیشنز و 1753 پولنگ بلڈنگز پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی تعداد مجموعی طور پر 23928 ہے۔جن میں شہیدبینظیر آباد کی 6597, سانگھڑ10207, جبکہ نوشہرو فیروز کی 7124 ڈپلائمنٹ شامل ہے۔

سکھر رینج کے 03 ڈسٹرکٹس میں 2277 پولنگ اسٹیشنز و 1805 پولنگ بلڈنگز پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی تعداد مجموعی طور پر 17029 ہے۔جن میں سکھر کی 4824,خیرپور7516 اور گھوٹکی کی 4689 تعیناتیاں شامل ہیں۔

 

 

لاڑکانہ رینج کے 05 ڈسٹرکٹس میں 2738 پولنگ اسٹیشنز و 2247 پولنگ بلڈنگز پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی تعداد مجموعی طور پر 19544 ہے۔جن میں لاڑکانہ 4990,قمبرشہداد کوٹ4215,شکارپور 3974,جیکب آباد 3404 اور کشمور کی2961 تعیناتیاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!