لبیتم ایوارڈ: سراجیہ گروپ کی تقریب، جاوید شیخ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

کراچی میں سراجیہ گروپ اور shortHajj.com کے زیرِ اہتمام سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے عالمی سطح کے ’لبیتم ایوارڈ‘ کے حصول کی خوشی میں ایک پروقار اور شاندار عشائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کا آغاز میٹ اینڈ گریٹ سیشن سے ہوا جس میں شوبز، اسپورٹس اور میڈیا انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں میں کرکٹر احمد شہزاد، اداکار جاوید شیخ، فیصل قریشی، نبیل ظفر، عمران اشرف، میزبان جنید اقبال اور کامیڈین افتخار ٹھاکر شامل تھے۔

چالان معیار: سندھ حکومت کا فوجداری مقدمات کی جانچ کے لیے خصوصی سب کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اس موقع پر لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کو شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سراجیہ گروپ کے سی ای او ڈاکٹر محمد ناصر راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن ایک بڑی ذمہ داری ہے جس کے لیے خلوص اور خدمت کا جذبہ ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گروپ پنجاب سے اپنے آپریشنز چلاتا ہے اور ہر سال 500 سے زائد عازمینِ حج کے لیے سہولیات فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے اپنی اہلیہ فیشن ڈیزائنر کومل ناصر کی خدمات کو سراہا اور اپنی صاحبزادی نتالیہ ناصر کو گروپ کا نیا نمائندہ چہرہ قرار دیا۔

نتالیہ ناصر نے اس موقع پر کہا کہ عالمی اعزاز کے بعد سراجیہ گروپ اپنے پریمیم حج آپریشنز کو کراچی تک توسیع دے رہا ہے تاکہ مزید عازمین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

گروپ ڈائریکٹر راؤ عبدالرؤف نے کہا کہ ادارہ عازمینِ حج کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور نئی حکومتی پالیسیاں اس عمل کو مزید بہتر بنائیں گی۔

تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد جاوید شیخ نے کہا کہ وہ ادارے کی خدمات سے متاثر ہیں اور امید ہے کہ 2027 میں وہ بھی shortHajj.com کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اختتام پر سراجیہ گروپ کے نمائندے جواد عمر شریف نے ٹیم کی کوششوں کو سراہا جبکہ معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل نے بارگاہ رسالت میں نعتیہ کلام پیش کیا۔

One thought on “لبیتم ایوارڈ: سراجیہ گروپ کی تقریب، جاوید شیخ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!