اسلام آباد: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ملاقات، قومی معیشت اور بجٹ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور پارلیمانی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی بجٹ، قانون سازی کے عمل، قومی معیشت اور ادارہ جاتی تعاون سمیت مختلف اہم امور زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کی معاشی و سیاسی استحکام کے لیے تمام اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

گفتگو میں خطے میں پاکستان کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو بھی سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ملاقات میں وفاقی بجٹ کو عوامی فلاح، ترقی اور معاشی بہتری کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

مزید برآں، اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خطے میں پاکستان کے کردار کے مثبت نتائج کو زیادہ مؤثر انداز میں عوامی سطح تک منتقل کیا جائے تاکہ اعتماد اور استحکام میں اضافہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!