ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پشاور: ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہداء کی نماز جنازہ میں نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس شریک ہوئے، وزیراعلیٰ نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی بھی صدارت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو ڈی آئی خان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: رات گئے دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آنے والے انتخابات کے پرامن انعقاد اور انتظامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!