بریگیڈیر رشید علی ملک باسکٹ بال حسن کارکردگی ایوارڈ تقسیم کئے گئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فرزانہ رشید علی ملک گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

کراچی: باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے ساتویں بریگیڈیر رشید علی ملک جو کہ پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے کپتان تھے ان کے نام سے منصوب باسکٹ بال کھیل میں خدمات انجام دینے پر حسن کارکردگی ایوارڈ تقسیم کئے، تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کراچی سحر افتخار خان تھی جبکہ اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینیٹر غلام محمد خان اور کھیلوں سے وابستہ کئی شخصیات موجود تھیں، اس تقریب کو سیکوریٹی 2000 ایجنسی کے C.E.O میجر عثمان علی ملک نے اسپانسر کی، ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن الطاف حسین ساریو، ڈاکٹر پروفیسر فرحان عیسیٰ عبداللہ، شاہدہ پروین کیانی، بیگم اسماء علی شاہ، SOA کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، PSBF کے صدر آصف عظیم، PAF کالج کے DPE اسد عباد علی، شمسی اکیڈمی کے چیئرمین خالد جمیل شنسی، AC آرام باغ نداسمن، گورنمنٹ نیشنل کالج کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سعیدہ شیخ، PWD کے اعجاز احمد قریشی، MCB کے محمد حیدر خان، قانون دان غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، تاجر رہنما آصف گلفام، دلشاد بخاری، ڈاکٹر حفیظ شیخ، شگفتہ فیاض، غلام مصطفی عزیز، حاجی عبدالباری، انیس الرحمان، عزیز احمد فریسکو، زبیر بھاشانی شامل تھے، اس موقع پر غلام محمد خان نے تفصیل کے ساتھ بریگیڈیر رشید علی ملک کی پاکستان، افواج پاکستان اور باسکٹ بال کھیل میں بے مثال خدمات انجام دینے پر مہمانوں کا آگاہ کیا اور اعلان کیا کہ اپریل میں رشید علی ملک کی اہلیہ فرزانہ رشید علی ملک کی باسکٹ بال کھیل میں خدمات پر ان کے نام سے گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا، جبکہ27 فروری کو قائد سندھ باسکٹ بال مرحوم عبدالناصر کی تیسری برسی پر باسکٹ بال کے فروغ میں خدمات انجام دینے پر مختلف شخصیات کو ان کے نام سے ایوراڈز دئے جائینگے، اس تقریب کے مہمان خصوصی KBBA کے سرپرست اعلیٰ ایڈیشنل چیف سیکریٹری حکومت سندھ جناب محمد اقبال میمن ہونگے، اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس شفیع الدین صدیقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں غلام محمد خان، حاجی محمد اشرف یحیٰ، زاہد ملک، محمد یعقوب، طارق حسین، ظفر اقبال شامل ہیں، یہ کمیتی ایوارد حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا فیصلہ کرئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!