تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
اقوام متحدہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی قوانین پر فوری عمل درآمد کرائے،مقررین
اقوام متحدہ بے بس ادارہ بن چکا ہے،عالمی عدالت نے فیصلہ کیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری بند کرائی جائے اسرائیل مسلسل حملے کررہا ہے،مقررین
اقوام متحدہ اپنی قرادوں کی روشنی میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کو فوری انصاف نہ دلا کر انصاف کا قتل کررہاہے، اقوام متحدہ اپنی ہی قرار داد کی روشنی میں کشمیر وفلسطین کو حق خود ارادیت نہیں دلا سکتا تو ایسے ادارے کا وجود ہی ختم ہوجانا چاہیے، یکجہتی کشمیر وفلسطین سے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،علماء بورڈ کے علامہ محمود قادری کا خطاب
کراچی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر ملک بھر میں یکجہتی کشمیر وفلسطین ریلیاں،مظاہرے اور سمینار کا انعقاد کیا گیا،کراچی پریس کلب پر مرکزی یکجہتی کشمیر وفلسطین ریلی میں شرکاء نعرے لگارہے تھے کشمیر بنے گا پاکستان،تیر امیرا رشتہ کیا لاالہ الااللہ،الجہاد الجہاد لبیک لبیک،بھارت مردہ باد،مودی مردہ،اب چھین کے لینگے آزادی،کشمیر جنت نظیر وادری ہے جو کسی کافر کو ملی ہے اور نہ ملے گی، فلسطین میں مسلم نسل کشی بند کرو،جبکہ حیدر آباد،لاڑکانہ،سکھر،میرپور خاص،نواب شاہ،بدین،ٹھٹھہ،کوئٹہ،خضدار،حب،دالبندین،پشاور،ڈیر اسماعیل خان،مانسہرہ اوراسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،پتوکی،ملتان،سمیت دیگر شہروں میں پاکستان سنی تحریک کے تحت ریلیاں نکالی گئی،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی قوانین پر فوری عمل درآمد کرائے، مودی حکومت ایک طرف بھارتی فوج کے ذریعے مظالم اور مسلم نسل کشی کررہی ہے تو دوسری طرف جنونی ہندؤں کو مسلمانوں پر مظالم کا کھلا لائسنس جاری کیا ہوا ہے،اقوام متحدہ اب بے بس ادارہ بن چکا ہے، عالمی عدالت نے فیصلہ کیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری بند کرائی جائے اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ عالمی عدالت اور اقوام متحدہ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر حملے کررہا ہے،یہی حالات رہے تو اقوام متحدہ کا وجود ختم ہوجائیگا، ایف اے ٹی ایف جیسے ادارے مسلمانوں کو دباؤ میں رکھنے کیلئے بنائے گئے ہیں، ایف اے ٹی ایف بھارت اور اسرائیل کی دہشتگردی پر کیوں خاموش ہیں،دنیا میں جہاں بھی مسلم نسل کشی ہورہی ہے عالمی اداروں کا رویہ تعصبانہ ہے،کراچی پریس کلب پر یکجہتی کشمیر وفلسطین ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنمافہیم الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قرادوں کی روشنی میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کو فوری انصاف نہ دلا کر انصاف کا قتل کررہاہے،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی اورخواتین وبچوں کے ساتھ دردناک سلوک کیا جارہا ہے،اقوام متحدہ اپنی ہی قرار داد کی روشنی میں کشمیر وفلسطین کو حق خود ارادیت نہیں دلا سکتا تو ایسے ادارے کا وجود ہی ختم ہوجانا چاہیے،کشمیریوں کو انصاف نہیں ملاتو اس کے بھیانک نتائج بھارت کے ساتھ پوری دنیا کو بھگتنا ہونگیں،مرکزی یکجہتی کشمیروفلسطین ریلی مرکز ی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد آفتاب قادری،علماء بورڈ کے علامہ محمود قادری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کراچی ڈویژن کے امیر غلام مرتضیٰ قادری،نائب امیر فرحان قادری ارکان کراچی رابطہ کمیٹی عارف منصوری،محمد عامرقادری،محمد عالم قادری،انور سجاد قادری،سید رضا باپو،محمدشہزاد آرائیں ودیگر موجود تھے،محمد آفتاب قادری،علماء بورڈ کے رکن علامہ محمود قادری کا شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر وفلسطین کو اٹکائے رکھنے کیلئے کالاچشمہ لگالیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور ہندؤں کے مظالم اور مسلم نسل کشی کے خلاف صر ف اجلاس بلائے جاتے ہیں،بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے تحت روکنے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے جیسی سزاؤں کا تذکرہ بھی نہیں کیا جاتا،پاکستان کی امن پسندپالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے،عالمی قوانین پر عمل پیرا ہیں جنگ مسلط کی تو پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے،کشمیریوں و فلسطینیوں کی سیاسی،اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونیوالے مظالم بیان نہیں ہوسکتے انسانیت لرزجاتی ہے،انہوں نے کہا کہ ریلیاں نکالنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا،اب پاکستان کو جہاد کا اعلان کرنا ہوگا، کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی حمایت اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھانا ہوتا ہے جو پاکستان کے عوام کررہے ہیں،جہاد کا اعلان کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،پاک فوج یا حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو پاکستان کا بچہ بچہ بھارت کو مزہ چکھانے اور کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے اول صف میں ہوگا۔