تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
01-تھانہ شاہراہ پولیس کی اسٹریٹ کریمنل کے خلاف کاروائی
پولیس کی دوران پیٹرولنگ اسٹریٹ کریمنل ملزم کو موقع پر بروقت اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور لوڈ میگزین بمعہ 3 راونڈ برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار شدہ ملزم نے اپنا نام ابراہیم ولد شعیب بتلایا اور اپنے بھاگ جانے والے فراری ساتھی کا نام ایان اور سجی بتلایا ملزم ابراہیم ولد شعیب نے دوران انٹروگشین انکشاف کیا کہ ہم لوگوں نے مورخہ 08/01/2024 کو فرحان اپارٹنمٹ کے قریب ایک شخص سے لیب ٹاپ و موبائیل فون اسلحہ کے زور پر چھینا تھا
جسکی FIR تھانہ شاہراہ فیصل میں پہلے سے درج ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر 87/2024 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ شاہراہ فیصل ہے گرفتار شدہ ملزم بالا کو مقدمہ الزام نمبر 118/2024 بجرم دفعہ 397/34 ت پ کے تحت گرفتار کیاگیا ۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےکاروائی کے بعد انوسٹیگیشن آفیسر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 02-تھانہ گلشن اقبال پولیس نے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم غلام مصطیٰ کو دوران گشت گرفتار کیا گیا ہے ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کرلی گٸی ہے ضابطے کی کارواٸی لاٸی گٸی مزید تفتیش جاری ہے
(ترجمان ضلع ایسٹ پولیس)