حب کینال میں شگاف پڑگیا، کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل

حب کینال میں شگاف پڑگیا، کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل

تشکُّر نیور اخبار

حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے حب کینال میں شگاف پڑگیا جس سے کراچی کے ضلع غربی و کیماڑی کو حب کینال سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کینال میں شگاف پڑنے کے باعث حب کینال سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی جانب سے متعلقہ حکام کو حب کینال کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، مرمتی کام اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق حب کینال میں شگاف پڑنے کے باعث ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں حب کینال سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی جبکہ متعلقہ علاقوں میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!