بھارت کی ریاست آسام میں سرکاری ملازمین پر حکومت کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر کسی سرکاری ملازم کی پہلے سے ایک بیوی موجود ہو تو وہ حکومت کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکتا، اگر ملازم کے مذہب کے قوانین اس کی اجازت بھی دیتے ہوں تو بھی پابندی لاگو رہے گی۔
آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ ہم نے ایسے واقعات بھی دیکھے ہیں جن میں سرکاری ملازمین کے انتقال کے بعد ان کی دونوں بیوائیں شوہر کی پنشن کیلئے لڑتی جھگڑتی رہی ہیں۔
خیال رہے کہ آسام کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو یہ ہدایات 20 اکتوبر کو جاری کیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں