طیارے کی فوڈ ٹرے کے نیچے یہ ہک کیوں ہوتا ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے

جہاز کا سفر کس کو پسند نہیں ہوتا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ کم از کم ایک بار جہاز کا سفر ضرور کرے کیونکہ اس کا سفر ٹرین، بس اور دیگر گاڑیوں سے کافی مختلف ہوتا ہے۔

بیشتر افراد نے جہاز کا سفر کیا بھی ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ طیارے کی فوڈ ٹرے کے نیچے یہ ہک کیوں ہوتا ہے؟ ہم میں سے اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا کیونکہ شاید ہی کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہو تو آئیے ہم آپکو اس کا اہم راز بتاتے ہیں۔

اس ٹرے ٹیبل کو ایک ہک کے ذریعے نشست کے ساتھ جوڑ کر رکھا جاتا ہے اور بیشتر افراد کو لگتا ہے کہ وہ ہک بس یہی کام کرتا ہے۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ میز کو اپنی جگہ فکس رکھنے والا وہ ہک بنیادی طور پر ایک کوٹ ہک ہے۔

جی ہاں واقعی آپ اس ہک پر کوٹ، جیکٹ یا ایسے ہی دیگر کپڑے ٹانگ سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اسے ائیر فونز ٹانگنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کئی طیاروں میں یہ ہک نشست کی سائیڈ میں ہوتا ہے اور کچھ میں ٹرے ٹیبل کے درمیان۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!