بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا، 3 افراد زخمی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتجیے میں  تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لازمی پڑھیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین شہروں میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 

یاد رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین اضلاع میں گزشتہ روز بھی دھماکے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!