کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، خیبر پختونخوا سے اسلحہ اسمگل کرنے والا کارندہ گرفتار

کراچی (نمائندہ خصوصی): آج صبح کیماڑی پولیس نے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ خیبر پختونخوا سے اسلحہ کی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی اور سائیٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کرپٹ حکمران ملک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی کا نشتر پارک میں خطاب

گرفتار ملزم کی شناخت ہمایوں خان پٹھان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 10 عدد 9 ایم ایم پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ درہ آدم خیل کے اسلحہ ڈیلرز حبیب اللہ، اختر اور حامد کے لیے کام کرتا ہے اور گزشتہ دو سالوں میں کئی مرتبہ کراچی اسلحہ سپلائی کر چکا ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی حیدرآباد میں اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار ہو چکا ہے۔

 

 

کیماڑی پولیس طویل عرصے سے غیر قانونی اسلحہ نیٹ ورکس پر کام کر رہی ہے، جو شہر میں اسٹریٹ کرائم اور گینگ وار کی بڑی وجہ ہیں۔ ملزم سے حاصل کردہ معلومات کے تحت مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور ان نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی تاکہ کراچی میں امن و امان قائم کیا جا سکے۔

55 / 100

One thought on “کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، خیبر پختونخوا سے اسلحہ اسمگل کرنے والا کارندہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!